Chicken Malai Boti Recipe In Urdu

Chicken Malai Boti Recipe In Urdu






چکن ملائی بوٹی

اجزاء:
•چکن_____ آدھ کلو بون لیس
•ہری مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•سفید زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
•گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
•سفید مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
•کریم_____ 2 کھانے کے چمچ
•دہی_____ 2 کھانے کے چمچ
•لیموں کا رس_____ 2 کھانے کے چمچ
•نمک_____ 1 چائے کا چمچ
•بادام_____ 2 کھانے کے چمچ پسے ہوئے
•گھی یا تیل_____ برشنگ کے لئے
ایک پیالے میں چکن کو ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، سفید زیرہ، گرم مصالحہ، دھنیا، سفید مرچ، لال مرچ، کریم، دہی، لیموں کا رس، نمک اور بادام کے ساتھ دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔
اب انھیں اسکیورز پر لگا کر باربی کیو کریں، یہاں تک کہ وہ تقریباً تیار ہو جائیں۔
پھر ان پر برش سے بچا ہوا میری نیشن لگائیں اور مزید پانچ منٹ باربی کیو کر لیں۔
اب ان پر گھی یا تیل سے برشنگ کریں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائیں
۔







Share To:

John Slayer

Post A Comment:

0 comments so far,add yours